I جابز میں اپلائی کرنے سے پہلے یہ ضرور جان لیں!

📢 اہم اطلاع برائے STI امیدواران – پنجاب
؟ 📝 STI جابز میں اپلائی کرنے سے پہلے یہ ضرور جان لیں!

🔹 فی اسکول فیس = 1000 روپے!
یعنی جتنے اسکولز میں اپلائی کریں گے، فیس اتنی بڑھتی جائے گی۔
2 اسکولز = 2000 روپے، 3 اسکولز = 3000 روپے…!

🔹 اپنی ہی یونین کونسل (UC) کو ترجیح دیں!

📌 اپوائنٹمنٹ مکمل طور پر لوکل بیس پر ہوگی۔
📍 آپ کے ڈومیسائل اور CNIC پر درج پتہ کے مطابق صرف اپنی UC کے اسکولز کو منتخب کریں۔

🔹 غیر متعلقہ UC میں اپلائی کرنا پیسوں کا ضیاع ہے!

اگر کسی اسکول میں آپ کا میرٹ بن بھی گیا لیکن وہاں کا لوکل امیدوار موجود ہوا، تو اسے ہی پریفر کیا جائے گا۔

🔹 اپنی UC کے تمام پرائمری، مڈل اور ہائی اسکولز کو چیک کریں، اور سمجھداری سے اپلائی کریں۔

🔹 *چالان صرف بینک میں جمع ہوگا، اپنی رسید سنبھال کر رکھیں۔

اپلائی کہیں بھی کر سکتے ہیں۔ مگر جہاں کا ڈومیسائل ہو گا وہاں میرٹ میں اس کے نمبرز شامل ہوں گے، دوسری جگہ نہیں۔

فیمیلز تو میلز/فیمیلز دونوں سکولز میں اپلائی کر سکتی ہیں۔ میلز صرف میل سکول میں اپلائی کریں گے۔

آپ جتنے سکولز میں اپلائی کرنا چاہیں کر سکتے ہیں مگر جتنے سکولوں پر اپلائی کریں گے اتنے ہزار روپے فیس ہو گی۔

آخری بات:
اپلائی کرنے سے پہلے ان سکولوں بارے انفارمیشن لازمی لے لیجیے گا جہاں جہاں اپلائی کرنا ہوا، کہ وہاں سیٹ ہے بھی یا نہیں۔ اور یہ بھی دیکھ لیجیے گا کہ جہاں آپ اپلائی کر رہے ہیں وہاں سلیکٹ ہو جائیں تو پہنچ بھی سکتے ہیں یا مشکل میں پڑ جائیں گے۔

اور یہ بھی مدنظر رکھیے گا کہ جاب ملتے ہی آپ کو تنخواہ نہیں ملے گی، چند ماہ لگ سکتے ہیں تنخواہ چالو ہونے تک۔