Announcement
🎖️ آرمڈ فورسز نرسنگ سروس (AFNS) کی مکمل معلومات 🇵🇰👩⚕️
✅ عمر (AGE)
- 17 سے 25 سال تک
✅ ازدواجی حیثیت (MARITAL STATUS)
- غیر شادی شدہ
- بیوہ / علیحدہ شدہ / طلاق یافتہ (بغیر بچوں کے)
✅ صنف (GENDER)
- صرف خواتین
✅ کم از کم قد (MIN HEIGHT)
- 5 فٹ (152.4 سینٹی میٹر)
✅ وزن (WEIGHT)
- جسمانی ماس انڈیکس (BMI) کے مطابق
✅ قومیت (NATIONALITY)
- پاکستانی شہری
- آزاد کشمیر / گلگت بلتستان کے ڈومیسائل ہولڈرز
- دوہری شہریت رکھنے والے امیدواروں کو حتمی سلیکشن پر غیر ملکی شہریت چھوڑنی ہوگی
🎓 کمیشن کی قسم اور قابلیت (Type of Commission & Qualification)
AFNS BSc نرسنگ
- میٹرک سائنس میں کم از کم 60% نمبر
- ایف ایس سی پری میڈیکل میں کم از کم 50% نمبر
عمر
- 17 سے 25 سال
تعلیم
- غیر ملکی تعلیمی قابلیت رکھنے والے امیدوار (O لیولز / A لیولز وغیرہ) کو IBCC اسلام آباد سے مساوات سرٹیفکیٹ اور نمبروں کی تبدیلی کروانی ہوگی اور درخواست فارم کے ساتھ لگانا ہوگا۔
- جن امیدواروں نے FSC Part-I پاس کیا ہو اور Part-II کے امتحان دیے ہوں وہ بھی ‘ہوپ سرٹیفکیٹ’ کے ذریعے اپلائی کر سکتے ہیں۔ نتیجہ آنے کے 5 دن کے اندر FSC Part-II کی مصدقہ کاپی GHQ راولپنڈی میں جمع کروانا لازمی ہے۔ بصورت دیگر سلیکشن کا عمل روک دیا جائے گا۔
🖥️ رجسٹریشن اور پریلیمنری سلیکشن پراسیس
- امیدوار صرف انٹرنیٹ کے ذریعے www.joinpakarmy.gov.pk پر رجسٹریشن کر سکتے ہیں۔
- رجسٹریشن کے بعد امتحانی رول نمبر سلپ حاصل کرنا ہوگی جو عموماً 5-7 دن میں جاری ہوتی ہے۔
- امیدوار دیے گئے تاریخ اور وقت پر پریلیمنری ٹیسٹ کے لیے رپورٹ کریں گے۔ تاریخ تبدیل نہیں کی جائے گی۔
- امیدوار متعلقہ دستاویزات ہمراہ لائیں گے۔
- کمپیوٹر کی بنیادی معلومات ضروری ہے کیونکہ رجسٹریشن اور ٹیسٹ کمپیوٹر پر ہوں گے۔
💰 فیس
- رجسٹریشن اور امتحانی فیس 300 روپے.
نوٹ: یہ فیس ٹیسٹ والے دن آپ کو اپنے ساتھ لے کر جانی ہوگی اور وہاں سنٹر میں جمع کروانی ہوگی.
📝 پریلیمنری ٹیسٹ
- تحریری / انٹیلی جنس / پرسنلٹی ٹیسٹ
- MCQs : انگلش، بائیولوجی، فزکس، کیمسٹری
- تحریری ٹیسٹ میں کامیاب امیدوار ابتدائی میڈیکل ٹیسٹ دیں گے پھر انٹرویو ہوگا۔
🌍 اوورسیز امیدوار
- اوورسیز پاکستانی قریبی پاکستانی قونصل خانے میں درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
- ڈیفنس اتاشی درخواستوں کو PA ڈائریکٹوریٹ بھیجے گا۔
- تاریخ اور وقت کی اطلاع GHQ دے گا۔ دی گئی تاریخ تبدیل نہیں ہوگی۔
- کمپیوٹر کی بنیادی معلومات ضروری ہے۔
🎓 ٹریننگ پیریڈ
BSc نرسنگ:
- 4 سالہ ٹریننگ AFPGMI راولپنڈی، CMHs لاہور، کھاریاں، ملتان، بہاولپور، کوئٹہ اور PNS شفاء کراچی میں ہوگی۔
📝 بانڈ
- حتمی منتخب امیدواروں کو کم از کم 10 سال تک آرمی میں سروس کا بانڈ سائن کرنا ہوگا۔ بانڈ کا اطلاق BSN ڈگری مکمل ہونے کے بعد ہوگا
📑 دستاویزات
امیدواران مندرجہ ذیل دستاویزات AS&RCs میں جمع کرائیں:
- اصل اسناد / مارکس شیٹس اور دو عدد مصدقہ نقول
- اور O/A لیول کے لیے IBCC کا مساوات سرٹیفکیٹ لازمی
- سرکاری ملازمین کے لیے NOC
- ڈومیسائل کی مصدقہ فوٹو کاپی
- اور FSC Part-I کی دو عدد مصدقہ نقول + پرنسپل سے ہوپ سرٹیفکیٹ
- اور CNIC یا فارم B کی دو نقول
- 3 عدد کلر فوٹوز (سامنے اور پیچھے سے تصدیق شدہ)
- درخواست فارم پر پاسپورٹ سائز فوٹو چسپاں کریں۔
✅ نوٹ: کوئی TA/DA نہیں دیا جائے گا
