انٹرمیڈیٹ سپلی / امپروومنٹ 2025 – مکمل رہنمائی

Exam Preparation Exam Preparation

پاکستان بھر کے انٹرمیڈیٹ طلباء کے لیے دوسرا سالانہ امتحان (سپلی 2025) کے حوالے سے اکثر سوالات سامنے آتے ہیں۔ اس آرٹیکل میں ہم نے تمام اہم سوالات، فیس شیڈول اور فارم جمع کروانے کا طریقہ ایک جگہ جمع کر دیا ہے تاکہ طلباء کو مکمل رہنمائی مل سکے۔

داخلہ فیس شیڈول (سپلی 2025

سنگل فیس: 30 ستمبر 2025 تک

ڈبل فیس: 7 اکتوبر 2025 تک

ٹرپل فیس: 15 اکتوبر 2025 تک

📝 یاد رکھیں: پیپرز کا آغاز 29 اکتوبر 2025 سے ہوگا۔

فارم جمع کروانے کا طریق

متعلقہ بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر جائیں۔

“Online Admission” یا Second Annual / Supplementary Exam سیکشن میں فارم فل کریں۔

فارم کے ساتھ فیس چالان جنریٹ ہوگا۔

فیس کو بینک / ایزی پیسہ / جَز کیش یا بورڈ کے منظور شدہ بینک میں جمع کروائیں۔

فیس کی رسید فارم کے ساتھ اپلوڈ کریں۔

فارم پرنٹ کرکے کالج یا براہِ راست بورڈ آفس میں مقررہ تاریخ تک جمع کروائیں۔

اہم سوالات و جوابات (FAQs)

سوال 1: کیا صرف فیل طلباء ہی دوسرا سالانہ امتحان (سپلی 2025) دے سکتے ہیں؟

جواب: نہیں! فریش، فیل اور کمبائنڈ تمام امیدوار شرکت کر سکتے ہیں۔

سوال 2: اگر دو یا زیادہ مضامین میں سپلی ہو تو کیا فیل تصور ہوں گے؟

جواب: نہیں، چاہے دو یا زیادہ مضامین میں سپلی ہو، آپ فیل نہیں کہلائیں گے بلکہ سپلیمنٹری امتحان کے اہل ہوں گے۔

سوال 3: جو طلباء پریکٹیکل میں فیل یا غیر حاضر ہوئے، وہ کیا کر سکتے ہیں؟

جواب: وہ صرف پریکٹیکل کا امتحان دے سکتے ہیں۔

سوال 4: کس کس مضمون میں سپلی امتحان دیا جا سکتا ہے؟

پارٹ 1 کے مضامین

پارٹ 2 کے مضامین

صرف پریکٹیکل امتحان

سوال 5: کیا پریکٹیکل دوبارہ دینا پڑے گا؟

اگر صرف سپلی ہے → پرانے پریکٹیکل نمبر شامل ہوں گے۔

اگر پریکٹیکل بھی امپروو کرنا ہے → فارم میں لازمی انتخاب کرنا ہوگا۔

سوال 6: مارکس امپروومنٹ کے کتنے مواقع ملتے ہیں؟

4:کل مواقع

4مدت: 4 سال کے اندر

شرط: ہائر ایجوکیشن سے پہلے تک

سوال 7: اگر امپروومنٹ میں نمبر کم آ جائیں تو کیا ہوگا؟

جواب: اگر نمبر کم آئے تو پرانا رزلٹ برقرار رہے گا۔

سوال 8: ری چیکنگ کا طریقہ کار کیا ہے؟

رزلٹ کے 15 دن کے اندر آن لائن درخواست دی جا سکتی ہے۔

:چیک کیا جاتا ہے

مارکس کی دوبارہ گنتی

کوئی سوال رہ نہ گیا ہو

کے نمبر شامل ہوئے یا نہیںMCQs

سوال 9: کیا ری چیکنگ کروانے سے نمبر بڑھ سکتے ہیں؟

98٪ کیسز میں نمبر نہیں بڑھتے۔

صرف 1-2٪ طلباء کے نمبروں میں تبدیلی ہوتی ہے۔
اگر نمبر بڑھ جائیں تو ری چیکنگ فیس واپس کر دی جاتی ہے۔

سوال 10: اگر رزلٹ میں کسی مضمون کے آگے اسٹار (*) لگا ہو تو اس کا مطلب کیا ہے؟

جواب: آپ کو رعایتی نمبر دے کر پاس کیا گیا ہے۔ ڈگری جاری ہو جائے گی، لیکن اگر اس رعایت کو ختم کرنا چاہتے ہیں تو متعلقہ مضمون کا دوبارہ امتحان دینا ہوگا

اہم نوٹ برائے طلباء

  • میں سپلی ہے وہ پریشان نہ ہوں۔ان کے امتحانات ہمیشہ پرانے سلیبس کے مطابق ہوں گے 1 st Year۔جن طلباء کی
  • چاہے امتحان اگلے 40 دن بعد ہو یا اگلے سال → سپلی یا امپروومنٹ کے طلباء کے لیے پرانا سلیبس ہی ہوگا۔صرف فریش طلباء کے لیے نیا سلیبس لاگو ہوگا