Frequently Asked Question Regarding CTIs

Announcement

COLLEGE TEACHING INTERNEES (CTI) JOBS 2025

Frequently Asked Question Regarding CTIs

کالج ٹیچنگ انٹرنز (CTIs) کے متعلق اکثر و بیشتر لوگوں کا پوچھا جانے والا سوال:

سوال:
کالج ٹیچنگ انٹرنز (CTIs) کے پورٹل پر دستیاب پوسٹس کیوں نہیں دکھائی دے رہیں؟
ہم کیا کریں؟

جواب: 🎀

اس بار CTIs کے اپلائی کا عمل دو مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے:

پہلا مرحلہ:
آپ اپنی پروفائل بنائیں گے، یعنی اپنا ذاتی ڈیٹا درج کریں گے اور تعلیمی دستاویزات اپلوڈ کریں گے۔
جب آپ یہ مرحلہ مکمل کر لیں گے تو آپ کی پروفائل مکمل تصور کی جائے گی۔

دوسرا مرحلہ:
دو سے تین دن کے بعد دوسرا مرحلہ شروع ہوگا، جس میں پورٹل پر “Apply Now” کا بٹن ظاہر ہوگا۔
اس بٹن پر کلک کر کے آپ اپنے لیے دستیاب پوسٹس کا انتخاب کر سکیں گے۔

نوٹ:
اس وقت “Apply Now” کا بٹن دستیاب نہیں ہے، یہ صرف دوسرے مرحلے میں ظاہر ہوگا۔