BSN Important News About BS Nursing

میڈیکل کے بعد اب نرسنگ کالجوں کا بھی نیا نصاب لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چار سالہ بی ایس نرسنگ پروگرام کو “Compass” کا نام دیا گیا ہے، جو یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) سے منسلک تمام نرسنگ کالجوں میں پہلے سمسٹر سے نافذ ہوگا۔
نئے نصاب کی منظوری UHS کے وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں دی گئی۔

اہم تبدیلیاں یہ ہیں:
کلینیکل کریڈٹ آورز 35 سے بڑھا کر 54 کر دیے گئے ہیں۔
نرسنگ طلبہ کو ہفتے میں 3 دن کلاسز اور 3 دن ہسپتال میں عملی تربیت دی جائے گی۔
پہلے سال سے ہی ہسپتالوں میں روٹیشن شروع ہو جائے گی۔
طلبہ کو دوران تعلیم 200 مختلف مہارتیں سکھائی جائیں گی۔
نصاب میں کل 72 کورسز شامل ہوں گے۔

یہ نیا نصاب UHS کے میڈیکل ایجوکیشن اور نرسنگ ڈیپارٹمنٹس کی مشترکہ محنت سے تیار کیا گیا ہے۔
اساتذہ کی تربیت کے لیے 1 جون سے 15 جون تک خصوصی ورکشاپس ہوں گی۔
ہر سمسٹر میں UHS سرپرائز وزٹ کرے گی تاکہ تعلیمی معیار کو جانچا جا سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *