Student council Elections In Govt Schools

سرکاری سکولوں میں 21 مئی کو سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات ہونگے۔

سکولوں میں سٹوڈنٹ کونسل کا قیام،پنجاب بھر کے 38 ہزار سرکاری سکولوں میں 21 مئی کو سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات ہونگے۔

کونسل کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی آخری تاریخ 9 مئی مقرر کردی گئی۔12 مئی کو امیدواروں کی حتمی فہرستیں جاری کی جائیں گی۔

امیدواروں کو انتخابی نشان بھی 12 مئی کو دیا جائے گا جبکہ 13 مئی کو سکولوں میں پوسٹر آویزاں کیے جائیں گے۔امیدوار انتخابی مہم 16 مئی تک جاری رکھ سکیں گے۔
20 مئی تک بیلٹ پیپرز اور الیکشن کی تیاریاں مکمل کیجائیں گی۔

سٹوڈنٹ کونسل کے انتخابات کے حوالے سے تمام اتھارٹیز کو حکم دیدیا گیا ہے۔ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ایلمنٹری پنجاب نےحکم جاری کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *